لاہور( عکس آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ، ہر سال فلم انڈسٹری کی ترقی کا واویلا کیاجاتا ہے لیکن کوئی بھی فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ یہاں کسی دور میں بھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی گی بلکہ پرائیویٹ سرمایہ کاروں نے انڈسٹری کو سہارا دیا ۔ جب حکومت انڈسٹری پر توجہ دے گی توبہت بڑی تعداد میں سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے سرمائے کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوبزسے جڑے ہوئے دیگر لوگوں کی طرح میں بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
- اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
- بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،وفاقی وزیرداخلہ
- پاکستان چین کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کی پیروی کر کے پائیدار ترقی حاصل کر سکتا ہے، رومینہ خورشید عالم