لواحقین

تین ماہ قبل قتل ہونے والے نواحی علاقہ ڈھوس کے رہائشی مقتول اصغر کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن)تین ماہ قبل قتل ہونے والے نواحی علاقہ ڈھوس کے رہائشی مقتول اصغر کے لواحقین کا انصاف نہ ملنے پر پولیس کے خلاف مین روڈ پرتھانہ سٹی چونیاں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ ٹائر جلا کر روڈ کی دونوں اطراف کو بند کردیا۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کے لواحقین نے انصاف نہ ملنے پر تھانہ سٹی چونیاں کے بالکل سامنے مین سڑک پر ٹائر جلا کر دونوں اطراف سے سڑک کو بند کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس اور تفتیشی کے کلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

مقتول کے لواحقین نے کہا کہ مقتول اصغر جو چونیاں کے نواحی گاﺅں ڈھوس کا رہائشی تھا کو قتل ہوئے تین ماہ بیت گئے ہیں پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ کا اندراج تو کرلیا مگر مقدمہ میں نامزد دوملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔ مظاہرین نے تفتیشی آفیسر فیاض جوئیہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ملزمان سے لاکھوں روپے رشوت وصولی کی گئی ہے جس وجہ سے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے پانچ ملزمان کو تو گرفتار کیا مگر دواصل قاتل تاحال فرار ہیں اور جن ملزمان کو گرفتار کیا ہے انہیں تھانہ میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور تفتیشی نے انہیں اپنا خصوصی مہمان بنایا ہوا ہے۔

ڈی پی او قصور عمران کشور ہمیں انصاف فراہم کریں اور فرار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی گرفتاری بھی ڈالے اور شامل تفتیش کریں۔ مظاہرین میں بچے، خواتین اور درجنوں مظاہرین شامل تھے۔ احتجاج کرتے ہوئے شدت غم سے خاتون اور بچے بے ہوش بھی ہوئے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او یاسر کا کہنا ہے کہ میری تعیناتی میں جتنے بھی قتل ہوئے ان کے ملزمان گرفتار ہیں۔ اس قتل کے بھی پانچ ملزمان گرفتار ہیں دوسرے فرار ملزمان کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ رشوت لینے کے الزامات کی انہوں نے تردید کی

اپنا تبصرہ بھیجیں