شیری رحمان

تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی، شیری رحمان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کو ایک بار پھر بےنقاب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے تحریک انصاف کی حکومت کو ایک بار پھر بےنقاب کیا ہے۔ قوم و ملک کے پیسے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے۔

منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا تاکہ حکومت کے چند لوگوں کو فائدہ ہو؟ کیا یہ وہی لوگ ہیں ملک سے کرپشن ختم کرنے آئے تھے؟ شیری رحمان نے کہا کہ کیا یہ صاف وہ شفاف حکومت کے دعویدار تھے؟ کیا چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول اور دیگر کرپشن اسکینڈل میں کسی کو سزا ملی ہے؟

رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی رپورٹ کے بعد کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ نوٹس سرکار کا اب عوام نوٹس لے گی۔ تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں