شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق

9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا،شیخ رشید

راولپنڈی (عکس آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑونگا، این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں