صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

8 اکتوبر قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ،8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں مشکل گھڑی میں ہمت اور بے لوث قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر کو قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے قومی دن کے حوالے سے کہا کہ 8 اکتوبر2005 کا دن ہمیںتباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے ،8 اکتوبر کے زلزلے نے آزاد کشمیر ، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں تباہی مچا دی تھی ، صدر مملکت نے مزید کہا کہ زلزلے سے جان ،مال اور انفراسٹرکچرکا بے پناہ نقصان ہوا تھا لیکن اس مشکل وقت میں ہمت اور بے لوث قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر مملکت نے آزاد کشمیر میں حالیہ زلزلہ میں جان بحق افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں