اسد عمر

60 سے 64 سال کے افراد کیلئےکل واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوگا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کیلئے بروز اتوار سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوجائیگا۔ اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ 65 سال اور زائد العمر شہریوں کے لیے واک اِن ویکسینشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ وفاقی نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ شہری جو 60 سال یا زائد عمر کے ہیں ویکسینشن سینٹر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی کْھلے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں