شیری رحمن

6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے، حکومت وزارت خزانہ کو عارضی بنیادوں پر چلا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈھائی سال میں کابینہ اندر چھٹی بار بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ چار بار وزیر خزانہ تبدیل کیا گیا ہے، 5 بار چیئرمین ایف بی آر کی تبدیل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے، حکومت وزارت خزانہ کو عارضی بنیادوں پر چلا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں