چوہدری محمدسرور

26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا ،دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی’محمد سرور

لاہور(عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پی ڈی ایم جماعتوں کو 2023تک عام انتخابات کے انتظار کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی’ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ان کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ احتجاج’ مارچ اوراحتجاجی دھر نے مسائل کا حل نہیں اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ احتجاج کی ضدچھوڑ کر مذاکرات کر یں کیونکہ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں2023 تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قائم رہے گی اور آئینی مدت پوری کر یگی ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے خلاف کامیاب احتجاج کا دعویٰ کر نیوالی اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ہے انکے احتجاج سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑ یگا میں اب بھی سیاسی مخالفین کو مشورہ دیتاہوں کہ وہ صبر کے ساتھ2023 کے انتخابات کا انتظار کر یں پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گی کہ وہ کس کو اقتدار میں اور کس کو اپوزیشن میں لانا چاہتے ہیں ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کاخاتمہ ہوجائے گا اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن کو بھی اوپن بیلٹ کے معاملے پر قانون سازی کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ سینٹ انتخابات میں شفافیات کو یقینی بنایا جاسکے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی ہی کامیاب ہوں گے

وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں اور معاشی سمیت تمام شعبوں میں ملک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہم ان کو ناکا م بنائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں