کورونا

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ،12مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ہوئے،12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار391کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.48 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے کراچی میں201 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے8مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.98فیصد رہی۔ اسی طرح لاہور میں637 ٹیسٹوں میں سے4ٹیسٹ مثبت ا ئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی ،ملتان میں کئے گئے 411 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.24فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 449ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.89فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں