ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

23 مارچ کا دن ہمیں اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، قاسم خان سوری

اسلام آباد (عکس آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ 23 مارچ کا دن ہمیں اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اس سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قیادت سمیت عوام کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

پیر کو ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہاکہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اس سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قیادت سمیت عوام کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، اس وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ترقی پذیر ملک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے اعتماد پر پورا اترے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہم اللہ تعالی کی مدد سے قومی جذبے کے ساتھ اس عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں