سراج الحق

22دسمبرکے کشمیرمارچ میں بتائیں گے کہ حکمرانوں نے کشمیرکوکیوں پس پشت ڈالا، سراج الحق

راولپنڈی( عکس آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ 22دسمبرکے اسلام آباد کشمیر مارچ میں بے حس حکمرانوں کو ایکسپوز کرتے ہوئے قوم کوبتائیں گے کہ حکومت کشمیرکازکوکیوں پس پشت ڈال چکی ہے اس موقع پر حکومت کے سامنے چارٹرآف ڈیمانڈزبھی رکھیں گے، میڈیا پر لوکل اورعالمی طاغوتی قوتوں کا دباو ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں کا بلیک آوٹ کریں۔

میڈیا ایسے دباو کومسترد کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کی پشتیانی کرے، عوام الناس و کارکنان سوشل میڈیا سمیت دیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے دجالی قوتوں کی سازش کوناکام بنادیں اور کشمیری بہنوں،بیٹیوں اوروہاں کے مظلوم عوام کے حق میں موثرلابنگ کرنے کے علاوہ 22دسمبرکو ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں۔وہ جمعرات کو جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے زیراہتمام اضلاع کے سیکرٹریزاطلاعات وسوشل میڈیا ہیڈز کے صوبائی میٹ اپ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف،مرکزی سوشل میڈیاہیڈشمس الدین امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمہ داران نے بھی اظہارخیال کیا۔

سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پاکستان بھرمیں جماعت اسلامی کی میڈیا وسوشل میڈیا ٹیم پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ22دسمبرکے کشمیر مارچ کوایک تاریخی ایونٹ بنادیں ملک بھرمیں ہرسطح کے ذمہ داران و کارکنان تمام ترسرگرمیاں اسی ایونٹ کے حوالے سے کریں۔

انھوں نے کہاکہ میڈیا وسوشل میڈیا ہیڈز کوہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کنونشن اور ٹریننگ ورکشاپس پلان کریں جن میں ملکی وغیرملکی ٹرینرزکوبھی انوائیٹ کریں تاکہ ہماری ٹیم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکے اضلا ع کی سطح تک بھی فزیکلی اور ورچوئلی ٹریننگ سیشن منعقد کئے جائیں تاکہ مقامی سطح تک ایک منظم،متحرک اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ میڈیا ٹیم تیارہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں