خرم شیر زمان

2023 کے بعد بھی عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے، خرم شیر زمان

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آئندہ 2023 کے بعد بھی عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رنگ بازوں نے پہلے بھی ایسی کوششیں کیں اور ناکام رہے، اپوزیشن حکومت کے اتحادیوں کے آگے پیچھے گھوم رہی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اتحادی واقف ہیں ملک کی بھلائی کیلئے عمران خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں، عمران خان نے قوم سے جمع کیا ٹیکس قوم پر ہی خرچ کیا، جو ٹیکس جمع کیا اسے پیٹرول اور بجلی پر عوام کو ریلیف دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپوزیشن خود ایک دوسرے کی سیاسی قبریں کھود رہی ہے ، تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیلئے تحریک استحکام ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے حکومت کے دن پورے کرے گی، آئندہ 2023 کے بعد بھی عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں