جاوید لطیف

2017میں نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، جاوید لطیف

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 16ماہ کی حکومت ہماری مقبولیت میں کمی لائی۔ ایک انٹرویومیں جاوید لطیف نے کہاکہ2017میں نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، کیا انصاف ملنا لاڈلا پن ہوتا ہے ؟ یہاں تو ایک ملزم کو ججز گیٹ سے بلایا گیا اور چیف جسٹس نے کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص عدالت میں نہیں جاتا تھااور گاڑی میں ضمانت مل جاتی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا بائیو میٹرک کوئی اور کرتا تھا،کیا نواز شریف نے کبھی کہا کہ میں گرفتاری نہیں دیتا ، کیا نواز شریف نے کبھی ڈنڈا بردارجتھہ بنایا ؟بائیو میٹرک مشین ایئر پورٹ پر ان کیلئے آئی جسے آپ نے غلط سزادی۔انوںنے کہاکہ چار سالوں میں پاکستان کی قوم اور نوجوانوں کو تقسیم کر دیا گیا ہے، ہم ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انتخابات کے حوالے سے جاوید لطیف نے کہاکہ میں جلد سے جلد انتخابات کی بات کر رہا ہوں تو مطلب پارٹی کر رہی ہے، ہم تو کہتے ہیں جلد سے جلد انتخابات ہوں۔انہوںنے کہاکہ لوگ نواز شریف کو ووٹ دے رہے ہیں تو وہ وزیراعظم کیوں نا بنیں، ہمیں نواز شریف کی وجہ سے ووٹ ملتے ہیں، لوگ ہمارے قائد پراعتماد کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کہتے تھے کہ آپ کے لوگ جلسے میں نہیں آتے ، مگر آئے، لوگ نواز شریف کیلئے نکلے ہیں، ہماری 16ماہ کی حکومت ہماری مقبولیت میں کمی لائی۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں