انعامی بانڈز

200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 مارچ کوفیصل آباد میں ہو گی

فیصل آباد (عکس آن لائن)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ بروزبدھ کوسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ہو گی جو رواں سال کی چھٹی اور مجموعی طور پر93ویں قرعہ اندازی ہے۔

علاقائی نظامت قومی بچت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف ایجوکیشن برائے فقدان سماعت (خصوصی تعلیم) فیصل آباد کے بچے انعامات نکالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے5 اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں بدھ کی صبح 9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پرشفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنا¶ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں