اسدعمر

15 جنوری زیادہ دور نہیں بس پہلے تین دفعہ کی طرح بھاگ نہ جائیں، اسد عمر

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پیپلزپارٹی کے کراچی کا میئر لانے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 15 جنوری زیادہ دور نہیں ہے بس پہلے تین دفعہ کی طرح بھاگ نہ جائیں۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دعوئوں پر جائیں تو کراچی میں پانی بھی ہونا چاہیے، کچرا بھی اٹھ جانا چاہیے،

امن و امان بھی ہونا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی کا اپنا ایک نقط نظر ہے لیکن انہوں نے ہر دفعہ کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو کورٹ نے روکا ہوا ہے گیارہ تاریخ کو سماعت ہے دیکھتے ہیں وہاں کیا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں