شیخ رشید

13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا’ شیخ رشید

لاہور ( عکس آ ن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 13جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا ہے، یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی ختم کرنی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا،

آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے،آٹا نایاب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ 8گھنٹے ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے 3،3ارب ملتے ہیں یا نہیں، آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں،اب ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے، نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں