رانا ثنا اللہ

11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے‘ آپ آئیں تو سہی ‘رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی‘”اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے“ کا بیان دینے والا ”خونی فساد“ میں دم دبا کر بھاگ گیا‘پنڈی کے شیطان کا ”خونی“ مارچ ”بادی“ میں تبدیل ہوچکا ہے‘مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ”اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے“ کا بیان دینے والا ”خونی فساد“ میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا ”خونی“ مارچ ”بادی“ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں