حمزہ علی عباسی

ﷲ کا شکر ‘ آزاد اور مضبوط خواتین زندگی کا حصہ ہیں ، حمزہ علی عباسی

کراچی (عکس آن لائن) اداکارحمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد باہمت، طاقتور اور آزاد خواتین کی موجودگی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تین تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے فوٹو کولاج میں ان کی والدہ، بڑی بہن اور اہلیہ نیمل خاور عباسی کی تصویر ہے۔ حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اِن طاقتور، ہنرمند ، باہمت اور آزاد خواتین کو میری زندگی کا حصہ بنانے کے لیے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ اِن خواتین کی وجہ سے میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی راہ میں کامیابی اور آزادی محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہمیں اللہ تعالی کا شکر اداکرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک فخر کرنے والا بیٹا، بھائی اور شوہر بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں