سری لنکا کے قرض معاملات کی تنظیم نو میں فعال

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کی کثیر الجہتی اداروں سے سری لنکا کے قرض معاملات کی تنظیم نو میں فعال شرکت کی در خواست

بیجنگ (عسکں آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں سری لنکا کے قرضوں کی تنظیم نو کی پیش رفت کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال سے متعلقہ چینی مالیاتی ادارے چین سے متعلق قرضوں کے معاملات پر سری لنکا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور چین کی مدد سے سری لنکا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض بھی موصول ہوا ہے۔

رواں سال ستمبر کے اواخر میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا نے سرکاری قرض دہندگان کی حیثیت سے سری لنکا کے ساتھ چین سے متعلق قرضوں کو نمٹانے کے لئےابتدائی معاہدہ طے کیا۔منگل کے روز

ترجمان نے کہا کہ چین سری لنکا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ملکراپنا مثبت کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ چین کثیر الجہتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان سے اپیل کرتا ہےکہ وہ سری لنکا کے قرضوں کی تنظیم نو میں حصہ لیں اور ذمہ داریوں کو مساوی طور پرشیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں