وزارت تجارت

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ، چین کی جانب سے فریقوں کو پرامن اور تحمل سے رہنے کی اپیل

بیجنگ (عکس آن لائن) اسرائیل کی سرزمین پر ایران کے فوجی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز کہا کہ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور وہ متعلقہ فریقوں سے پرامن اور تحمل سے رہنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

کشیدگی کا یہ دور غزہ میں تنازعہ کے پھیلاؤ کا تازہ ترین مظہر ہے۔ چین کے مطابق اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا اور غزہ کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔

چین نے عالمی برادری بالخصوص بااثر ممالک سے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں