انتونیو گوٹریس

یہ وقت عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی امداد روکنے یا کمی کا نہیں ہے،انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ یہ وقت عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی امداد روکنے یا اس میں کمی کا نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی امداد کو روکنے کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت یا کسی بھی انسانی تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے وسائل میں کمی کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت اتحاد و یکجہتی اور بین الاقوامی برادری کے کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے نتائج کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اپنے عملے کے ہزاروں ارکان کے ساتھ دنکیا بھر میں کورونا وائرس کی منتقلی کو محدود کرنے کے لئے رکن ریاستوں اور ان کے معاشروں خاص طور پر زیادہ کمزور ممالک کی رہنمائی ، تربیت ، طبی سازو سامان کی فراہمی کے زریعے مدد اور معاونت کر رہا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے لیے امداد نہیں رکنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی غیرمعمولی نوعیت اور عالمی ردعمل اس وباء کو شکست دینے کے لیے ضروری تھا کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ایک ہی حقائق مختلف اداروں کی نظر میں مختلف ہوں لہذا ایک بار جب ہم اسے شکست دے دیں گے تو ایک بار پھر پوری اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی کہ کس طرح یہ بیماری ظاہر ہوئی اور دنیا میں تیزی سے پھیلی اور کس طرح دنیا نے اس بحران پر رد عمل ظاہر کیا لیکن اس وقت عالمی ادارہ صحت کے لیے امداد روکنے یا اس میں کمی کرنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بین اللاقوامی برادری اتحاد و یکجہتی سے اس وائرس کو روکا اور اس کے تباہ کن نتائج پر قابو پایاجا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں