وزیر اعظم شہبازشریف

یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت

لندن (نمائندہ عکس ) بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کےاہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ،سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں