شاہد خاقان عباسی

یہ سسٹم چلنے والا نہیں، 2018میں چلا، نہ اب چلے گا، شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی(عکس آن لائن)سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الیکشن شفاف نہ ہونے کی صورت میں ملکی نظام نہ چلنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سسٹم چلنے والا نہیں، 2018میں چلا، نہ اب چلے گا۔

اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد تھے، پارٹی میں اختلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کو غیر متنازع بنایا جانا چاہیے، انتخاب مقدس عمل ہے، اس کو متنازع بنانے سے ملک کا نقصان ہو گا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ نوٹس میرے بجاے میرے ترجمان کو جاری ہوا، الیکشن کے عمل میں ہراساں کیے جانے کا صرف یہ ایک انداز ہے، 2018اور آج کے انتخابی طرز اور حمایت کا تب بھی نقصان ہوا، اب بھی نقصان ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے الیکشن شفاف نہ ہونے کی صورت میں ملکی نظام نہ چلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم چلنے والا نہیں، 2018میں چلا، نہ اب چلے گا، جو الیکشن نہیں لڑ رہے، ان کے ساتھ یہ ہورہا ہے، جوالیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہوگا۔انہوں نے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر سے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس اور وزیر اعظم غیر جانبدار انتخابات یقینی بنائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدنصیبی ہے اینٹی کرپشن، نیب اور ایف آئی اے الیکشن لڑ رہے ہیں، نیب اور اینٹی کرپشن ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے ہیں، دبائو ڈال کر ووٹ لینا یہ کوئی سیاست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں