مسجد اقصیٰ

یہودی آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولنے لیے درخواست

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے مسجد کے دروازے کھولنے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے۔

اسرائیل میں مذہبی یہودیوں کے بارے میں خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ’ کیبا’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادایئگی پرپابندی ختم کرائے اور مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولنے کی اجازت دی جائے۔یہ درخواست مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم یہودی تنظیموں کے گروپ’اتحاد تنظیمات ہیکل’ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق یہودی تنظیموں کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان پر مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادایئگی پرپابندی عاید کی گئی ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادایئگی سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں