قبلہ اول

یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول میں تلمودی رسومات کی آڑ میں اشتعال انگیزی

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 79 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور مسجد اقصی میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سوموار کو 79 سے زاید یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں