چوہدری محمدسرور

یونیورسٹیز کے معاملات میں رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے ا ہم فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن) یونیورسٹیز کے معاملات میں رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے یونیورسٹیز چانسلر چوہدری

محمدسرور نے ا ہم فیصلے کا اعلان کردیا ‘کسی بھی سر کاری افسر کیلئے زیادہ سے زیادہ 10 دن میں

یونیورسٹیز فائل کو آگے بجھوانا لازم ہوگا ‘گور نر سیکرٹر یٹ ‘وزیرا علی سیکرٹر یٹ ‘ چیف سیکرٹر ی

آفس پر بھی 10دن کی پابندی کا اطلاق ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز چانسلر و گور نر پنجاب چوہدری

محمدسرور نے یونیورسٹیز کی مختلف فائلز سر کاری محکموں میں تاخیر کا شکار ہونے کا سخت نوٹس لیتے

ہوئے اس بارے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام سر کاری محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ ایچ سن کالج

‘لارنس کالج ‘ کیڈ ٹ کالجز‘ صادق پبلک سکول سمیت تمام یونیورسٹیز کے امور کے بارے میں جب بھی فائل

کسی سر کاری افسر کے پاس جائیگی تو وہ زیادہ سے زیادہ 10دنوں میں اس بار ے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے

اور اس کو متعلقہ محکمے کو بجھوانے کا پابند ہوگا محکمہ قانون ‘محکمہ صحت ‘ محکمہ انڈسٹری اور محکمہ

زراعت سمیت تمام محکموں پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا جو سر کاری افسر کسی یونیورسٹیز کی فائل کو

مقررہ دن سے زیادہ وقت تک اپنے پاس رکھے گا اس کیخلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی گور نر

سیکرٹر یٹ ‘وزیرا علی سیکرٹر یٹ ‘ چیف سیکرٹر ی آفس کیلئے بھی لازم ہوگا کہ وہ مقررہ وقت کے

اندر فائل متعلقہ محکمے کو بجھوائیں اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے

کہا کہ فائلز کو سرخ فتے کی نظر کر نیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے اورر اب یونیورسٹیز

کی فائلز دبا کر بیٹھنے والوں کو قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کی جائیگی اور یونیورسٹیز کے معاملات

کو آگے بڑ ھانے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں رکاوٹیں

ڈالنا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسٹیزکو مضبوط کر یں

گے تعلیم کے شعبے کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا پاکستان طلباء دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن

کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے حوالے سے تمام فیصلے میں وزیر اعلی پنجاب ‘

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ محکمے ملکر کام کر رہے ہیں اور تعلیم کے شعبے

میں ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بناجائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں