یونیورسٹیز

یونیورسٹیز سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں’ چوہدری سرور

لاہور(عکس آن لائن )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم یونیورسٹیز سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں،شفافیت،میرٹ او ر آئین وقانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تعلیم کے شعبے میں موجودہ حکومت کے اقدامات ہر لحاظ سے مثالی ہیں،تحر یک انصاف کے کارکنان وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہیں ۔وہ دورہ بہاوالپور کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی بہاوالپور کے کانووکیشن سے خطاب اورپاکستان تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی سمیع اللہ چوہدری ،پارٹی عہدیدران ،وکلاء ،خواتین پارٹی ورکرز اور دیگر پارٹی ونگز کے اعزا ز میں دیئے جانے والے ناشتہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یونیورسٹی کانووکیشن کے موقعہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب ،ڈی سی عرفان کاٹھیا اورپاکستان تحر یک انصاف کی خاتون رکن سیمرا ملک سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنے مشکل تر ین فیصلوں کے ذریعے پاکستان کو نہ صرف معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ عوام پر مہنگائی جیسے مسائل کو کم کر نے کیلئے عملی طور پر منصوبے بنائے جن کی بدولت آج عوام کو صحت انصاف کارڈ ،احساس پروگرام اورکسان کارڈ جیسے پروگرامو ں کے ذریعے ریلیف دیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے مکمل طور پر نجات دلانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہی ہے انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتر یں گے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ہی ٹکٹ دیئے جائیں اور پارٹی کارکنوں کی مشاورت کیساتھ ہی تمام فیصلے کیے جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور سب وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں سو فیصدیقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے بطور یونیورسٹی چانسلر پنجاب میں ابتک جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں وہ سب میر ٹ پر لگا ئے ہیںا ور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو بھی اس بات کا پابند کیا جارہا ہے کہ وہ یونیورسٹیز میں تمام سٹاف کی بھر تیاں اور تمام فیصلے میرٹ اور شفاف طر یقے سے کر یں کیونکہ سفارشی فیصلوں سے ادارے تباہ ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹیز سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانووکیشن میں پوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارکباد بھی دی اور وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے یونیورسٹی کے لیے اقدامات کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں