وزیر اعظم عمران خان

یوم پاکستان پریڈ ،وزیر اعظم عمران خان کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکے

اسلام آباد (عکس آن لائن)یوم پاکستان پریڈ میں وزیر اعظم عمران خان کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکے ۔جمعرات کو مسلح افواج کی پریڈ کی مرکزی تقریب میں بری فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تشریف لائے جبکہ صدر مملکت عارف علوی مہمان خصوصی تھے تاہم وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب پریڈ میں نہیں آسکے۔اس کے علاوہ غیر ملکی سفیروں اور دیگر سول و اعلیٰ عسکری حکام بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں