وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی

یوم مزدرر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں مزدورں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے بدولت ہی ملک ترقی کرتا ہے، یوم مزدرر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں مزدورں کو خراج پیش کرتی ہوں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے لکھا کہ زراعت، صنعت، کارخانوں اور ہر شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بدولت ہی ملک ترقی کرتا ہے، لحاظہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر حکومت کو کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار کرنے کا اعلان کیا جو ایک خوش آئند شروعات ہے، سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور مزدوروں کے استحصال میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف نے لیبر مارکیٹ میں اصلاحات اور 1 کروڑ نوکریاں دینے کا دعوہ کیا تھا، اصلاحات کے بدلے لیبر یونینز پر پابندیاں اور مزدوروں کو مہنگائی اور بیروزگاری ملی۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1972 میں پاکستان کے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مزدور پالیسی دی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سابق حکومت کی تباہ کاریوں کو درست کرنے کے لئے ہمیں مزدور دوست پالیسیز اور اقدامات لانے کی شدید ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں