یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد (عکس آن لائن)یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائرکر دی گئی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے اس کی انکوائری کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں