جوزف بوریل

یورپی یونین کا اسرائیل پر دو ریاستی حل کے لیے دبائو

برسلز(عکس آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے حتمی دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف فوجی اقدامات سے امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان اسرائیل اور فلسطین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات سے قبل جاری کیا۔ ایک بیان میں جوزف بوریل نے اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے غزہ میں جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبات کو مسترد کرنے کو ناقابل قبول قرار دیتے کہا کہ ہم دو ریاستی حل اپنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں اس بارے میں بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اسرائیلی حکام سے کہا کہ امن اور استحکام صرف فوجی اقدامات سے نہیں آسکتا ہے۔جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کیا حل موجود ہے؟ تمام فلسطینیوں کو نکال دیں؟ انہیں قتل کر دیں؟یورپی یونین کے حکام نے زور دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کو حتمی طور پر حل کرنے کے بارے میں بات کی جائے۔

یورپی یونین کے اعلی سفارت کار نے کہا کہ انہوں نے بلاک کے وزرا کو پائیدار امن کی تلاش کے لیے جامع نقطہ نظر کے ساتھ موقف پیش کرنے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں