انقرہ (عکس آن لائن)ترکی اور یورپی یونین کے باہمی روابط میں بہتری کی امید کے ساتھ ترک وزیر خارجہ چاوش اولو ایک سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے برسلز پہنچنے پر ان کا استقبال یورپی یونین کے اعلی ترین سفارت کار اور اس بلاک کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کیا۔ چاوش اولو کے اس دورے کا مقصد یورپی یونین کے دو اہم ترین رہنمائوں کے آئندہ دورہ ترکی کی تفصیلات طے کرنا ہے۔یورپی کمیشن کی خاتون صدر ارزولا فان ڈئر لاین اور یورپی یونین کی کونسل کے صدر شارل میشل مستقبل قریب میں اس لیے انقرہ کا دورہ کریں گے کہ ان کو حال ہی میں اس دورے کی دعوت ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دی تھی۔برسلز میں جوزف بوریل کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز پر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہاکہ دوطرفہ بنیادوں پر تعمیری ماحول اور اشتراک عمل کے مثبت ایجنڈے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین ایسے ٹھوس اقدامات کریں، جو دیرپا بنیادوں پر سود مند ثابت ہو سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطح افرادی تبادلہ فورم کا انعقاد
- بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کرلیا ہے،بیرسٹرگوہر
- ڈپٹی و زیر اعظم کے بعد ن لیگ کا ایک اور بڑا فیصلہ،رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
- پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے،سردارایازصادق
- بتایا جائے گندم امپورٹ کر کے کس نے اپنی جیبیں بھریں ‘ مسرت چیمہ