عبدالرزاق

ینگسڑز کو چاہئیے کی وہ محنت کریں تاکہ ملک کے لئے اچھی کرکٹ کھیل سکیں، عبدالرزاق

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کامیابی کی جانب گامزن تھی لیکن اچانک کرونا وائرس درمیان میں آگیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ حالات کے تحت پی ایس ایل کو ری شیڈول کرنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہفتہ کو پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے میچ سے ہی کسی بھی ٹیم کا مومینٹم قائم رہتا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے کچھ غلطیاں کی ہیں، کوشش کی جائے گی کہ آئیندہ اسی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے، آگے جانے کے لئے کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے جانا ابھی ممکن ہے جس طرح لاہور نے میچ ہارا ہے، اگر ایک میچ اور وہ ہارتی ہے اور اسلام آباد بھی ہارتی ہے اور ہم کراچی سے میچ جیتے ہیں تو ممکن ہے کہ اس پی ایس ایل میں آگے جایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق نے کہا کہ اگر پی سی بی مجھے موقع دیتی ہے تو میں ٹریننگ دینے کے بعد ملک کے لئے اچھے ہارڈ ہٹر اور بالرز قومی ٹیم کو فراہم کرسکتا ہوں، جیسے ڈرن سیمی نے کہا کہ میں نے عبدالرزاق کو دیکھ کرکرکٹ کھیلنا سیکھا ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ سخت محنت کرنے کے بعد ہی بہترین کرکٹ کھیلنی آتی ہے اور ینگسڑز کو چاہئیے کی وہ محنت کریں تاکہ ملک کے لئے اچھی کرکٹ کھیل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں