مغویہ

ہیڈمرالہ:پولیس تھانہ پھوکلیان نے 17سالہ مغویہ برآمداوراغواکارملزم گرفتارکرلیا

ہیڈمرالہ(نمائندہ عکس آن لائن)پولیس تھانہ پھوکلیان نے 17سالہ مغویہ برآمداوراغواکارملزم گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پھوکلیان نے ڈی پی اوسیالکوٹ حسن اسدعلوی،ایس ڈی پی اوصدرسرکل راناغلام عباس کی واضع ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مقدمہ نمبری5/21زیردفعہ365کے لئے ایس ایچ اوانسپکٹرفخرالزمان کی سربراہی میں جدیدتکنیک استعمال کرتے ہوئے چندروزقبل اغواہونے والی17سالہ لڑکی صبا بی بی دخترمحمدصدیق قوم گجرسکنہ زندہ کوضلع گجرات سے برآمدکرتے ہوئے مرکزی اغواکارملزم سکندعباس کوبھی حراست میں لے لیااس موقع پرایس ایچ اوانسپکٹرفخرالزمان کاکہناتھاکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جارہے تھے تاہم فرارملزم کوضلع گجرات سے گرفتارکرلیااوراس کی نشاندہی پرمغویہ کوبھی برآمدکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں