ملزمان گرفتار

ہیڈمرالہ:راہزنی اورڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان گرفتار

ہیڈمرالہ(نمائندہ عکس آن لائن)راہزنی اورڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان گرفتار،اسلحہ ،موبائلزفون اورموٹرسائیکلیں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹلی سیدامیرنے ایس ایچ اوخرم شہزادکی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصرکیےخلاف گھیراتنگ کرتے ہوئے گزشتہ شب موضع پنڈی پنجوڑاں قبرستان کے قریب ڈکیتی اورراہزنی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تین ملزمان نسیم اخترعرف سیماں ولدمقصوداحمدسکنہ گجرال،اسدعلی ولدامانت علی سکنہ کمانوالہ اورغلام نبی ولدبرکت علی سکنہ رنگپورسروچاں کوگرفتارکرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 3عددموٹرسائیکلیں،2عددپستول30بوراور4عددموبائلزفون برآمدکرلئے۔ایس ایچ اوخرم شہزادکاکہناتھاکہ ملزمان سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں