اکشے کمار

ہیرا پھیری کے پارٹ 3 میں شامل نہ ہونے پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے،اکشے کمار

ممبئی (نمائندہ عکس)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ہیرا پھیری کے پارٹ 3 میں شامل نہ ہونے پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔بھارتی اخبار کے تحت لیڈرشپ سمٹ 2022 میں گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ مجھے ہیری پھیری 3 کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیرا پھیری میری زندگی کا حصہ ہے، مجھے بھی بہت افسوس ہے کہ میں اس میں شامل نہیں ہوں۔خیال رہے کہ پاریش راول نے بتایا تھا کہ ہیرا پھیری کے سیکوئیل میں اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔مداح بھی اس بات پر خوش نہیں تھے اور ٹوئٹر پر ‘نو اکشے نو ہیرا پھیری’ ٹرینڈ کرتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں