وزیرِاعظم شنزوایبے

ہنگامی حالت دوبارہ نافذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان کے وزیرِاعظم شنزوایبے کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے

متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود دوبارہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم شنزوایبے نے انسدادِ کورونا وائرس اقدامات کے حکومتی نگران،

اقتصادی امور کے وزیر نِشی مْورا یاسْوتوشی اور وزیرِ صحت کاتو کاتسْونوبْو سے گزشتہ روز ملاقات

کی جو تقریباً 30 منٹ جاری رہی،اس دوران انھیں ٹوکیو سمیت ملک کی مجموعی صورتحال سے اگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں