بلاول بھٹو

ہم نے تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے،بلاول بھٹو

نوابشاہ (عکس آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل بہت زیادہ ہیں مگر ان کا حل موجود ہے، ہم نے تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے۔

نواب شاہ میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب خواتین کیلئے تھا، کیڈٹ کالج کے طلبا شہید بینظیر بھٹو کا خواب پورا کررہے ہیں، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہے،آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، ہم ملکر محنت کریں گے،ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں مگر ان کا حل بھی موجود ہے، ہم نے تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے، قائدعوام نے ہمیں روٹی ،کپڑا اور مکان کا منشور دیا، آج روٹی ،کپڑا اور مکان کی بہت ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں