حماس

ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے، طویل جنگ کے لیے بھی تیار ہیں، حماس

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف تازہ آپریشن میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں تاہم حماس نے کہاہے کہ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ حماس اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حماس ممکنہ جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے تو حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسی ابو مرزوق نے ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہاکہ ہم یقینی طور پر اس قسم کے کسی بھی معاملے کے لیے تیار ہیں۔ ہم تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں