عمران خان

ہم نیب قوانین پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، آئینی اورقانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا ،عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جانتا تھا کہ یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے ، ریفارمز کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے، خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ این آر او کیلئے حکومت میں آئے ہیں ،مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں ہے، این آر او نے ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نیب ترامیم کے ذریعے این آر او کی حکومتی کوششیں زیر بحث آئیں ۔ اجلاس میں عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم پر سخت ردعمل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیب قوانین میں ترامیم کے ذریعے این آرا و کی حکومتی کوششیں زیر بحث آئیں ۔ اجلاس میں عمران خان نے قوانین میں ترمیم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے ، ریفارمز کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ا جلاس میں خرم دستگیر کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا ،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ این آر او کیلئے حکومت میں آئے ہیں ،مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں ہے ، پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں خواجہ آصف کا صدر مملکت سے متعلق بیان بھی زیر بحث آیا، خواجہ آصف کا بیان شرمناک اور حلف سے انحراف قراردیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او نے ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،ہم نیب قوانین پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ یہ آئینی اورقانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں