اعظم سواتی

ہم شہباز گل کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اعظم سواتی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہم شہباز گل کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کونسے ایسے جرائم ڈاکٹر شہباز گل نے کیے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا؟؟ ، اس طرح کی گرفتاری ہمارے لیے اعزاز ہے اور جس طرح ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کیا گیا اس سے بری طرح سے مجھے گرفتار کریں اعظم سواتی نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم ہر ادارے کی قدر کرتے ہیں اور ہم ہر قسم جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

آج کے دن کی عظمت کے باوجود آج ریاستی دہشت گردی کی گئی، آج یہ امپورٹڈ حکومت تحریک پاکستان کی یاد تازہ کر رہی ہے۔ سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے آپ کو ریلیف دینے کے لیے نیب کو ختم کیا، اسکا حساب پاکستان کی عوام کو دینا پڑے گا۔ اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کریں، پاکستان کو جلد اس امپورٹڈ حکومت اور رانا ثنااللہ سے جلد نجات ملے گی۔

سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا قانونی رستا اختیار کر رہے ہیں، یہ جہاں جائیں گے ان کو شکت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کو احتجاج کی کال دیئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں