سینیٹر شیری رحمان

ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں، ہم سیلاب متاثرین بچاﺅ مہم میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف عمران بچاﺅ مہم میں،حکومت اور تحریک انصاف کی ترجیحات پوری قوم کے سامنے ہیں۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے سیاست کی طرف نہیں، عمران خان کو معلوم ہے 25 مئی کی طرح اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے،ان کو شکست صاف نظر آرہی ہے،اس لئے اب اپنے رہنماﺅں اور کارکنان سے احتجاج میں شرکت کیلئے حلف لے رہے ہیں، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اداروں کی منت سماجت کے بعد یہ اب اپنے عہدیداروں اور کارکنان کی منت سماجت پر اتر آئے ہیں، 26 مئی کی صبح اعلان کرکے گئے تھے کہ 6 دن میں واپس آﺅں گا، اس اعلان کو 6 ماہ گزر گئے ہیں، اب ہر جلسے میں احتجاج کی مسڈ کال دیکر چلے جاتے ہیں۔ لوگ انتشار کی کال کو ہر بار مسترد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں