مریم صفدر

ہمیں عوام کی تکلیف کااحساس بھی ہے‘ مسلم لیگ (ن) ہی پھرعوام کو ریلیف دے گی‘مریم صفدر

لاہور(نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے‘ مسلم لیگ (ن) ہی پھرعوام کو ریلیف دے گی“‘عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے‘وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملکی معاشی صورتحال پر ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ “عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے”۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پچھلے 4 سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں، مسلم لیگ (ن) ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی!

مریم نواز نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ“ اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کے اضافہ کے بعد پیٹرول 210 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں