اشرف بھٹی

ہمسائے ترقی میں ہمیں پیچھے چھوڑ گئے ،ہمارے کشکول کا سائز مزید بڑا ہوتا جارہا ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو ممالک کشکول اٹھائے پھرتے ہیں وہ کبھی اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکتے ،

یہ درست ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا بیل آئوٹ پیکج نا گزیر ہے لیکن اس کے ساتھ یہ عزم بھی کیا جانا چاہیے کہ ہم پیٹ کاٹ لیں گے لیکن دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہیںجائیں گے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹیکس کا جو پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ غیر ملکی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے ۔

بطور ایٹمی قوت ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ آخر اس طرح کب تک چلے گا ، آج ہمارے ہمسائے ترقی میں ہمیں پیچھے چھوڑ گئے ہیں اور ہمارے کشکول کا سائز مزید بڑا ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کے مفاد کی خاطر اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور بڑے دل کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں