نور بخاری

ہمایوں سعید کی عمر میں پیار نہیں ہوتا، تھوڑے میچور کردار ادا کریں، نور بخاری

کراچی (عکس آن لائن)سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کی عمر میں پیار نہیں ہوتا، تھوڑے میچور کردار ادا کریں۔ ہمایوں سعید کی فلم’لندن نہیں جائوں گا’عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی گئی جس میں ان کیساتھ اداکارہ مہوش حیات اور کبری خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں۔گزشتہ روز نور بخاری نے اس فلم سے متعلق انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فلم کی سٹوری لائن کو کمزور قرار دیا۔نور بخاری نے فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ کو داد دی اور لکھا فلم کی ڈائریکشن بہترین تھی اور اسے اچھے سے عکسبند کیا گیا، اداکار بھی شاندار تھے لو اسٹوری؟

سابق اداکارہ نے کہا یہ لو اسٹوری ہمایوں سعید کی عمر کے ساتھ ٹھیک نہیں لگ رہی، اس عمر میں پیار نہیں ہوتا، فلم کی کہانی بے حد کمزور تھی۔انہوں نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ اب تھوڑے میچور کردار کریں، اسے ہضم کرنا مشکل ہوگیا۔بعدازاں اپنی انسٹااسٹوری میں نور نے وضاحت پیش کی کہ ‘ہمایوں میرے پسندیدہ اداکار ہیں، وہ زبردست نظر آتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ رومانوی کرداروں سے کچھ زیادہ نبھا سکتے ہیں، مجھے ان کی تمام فلمیں پسند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں