خلیل الرحمن قمر

ہمایوں سعید سے متعلق بیان، خلیل الرحمن قمر نے یو ٹرن لے لیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمن قمر نے ہمایوں سعید کے بارے میں دیے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔خلیل الرحمن قمر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید کے حوالے سے دیے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں حیران ہوں کہ میرا ذرا مذاق یو ٹیوبرز سے ہضم کیوں نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ارے بھائی لوگوں، جب تک میرے قلم میں دم ہے میں انشا اللہ ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں