حلیم عادل شیخ

ہمارے وزیراعظم کی سوچ ہے کہ کوئی بھوکا نا سوئے ، حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کوئی بھوکا نا سوئے یہ ہمارے وزیراعظم کی سوچ ہے۔جمعرات کوکوئی بھوکا نا سوئے مہم کے تحت ایمپریس مارکیٹ پر احساس عالمگیر فوڈ پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔فوڈ پروگرام کے تحت ایمپریس مارکیٹ کے مرکزی گیٹ پر کوئی بھوکا نا سوئے کا ٹرک لگا دیا گیا، ٹرک لگنے کے بعد مستحق شہرہوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور کھانا کھایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کوئی بھوکا نا سوئے یہ ہمارے وزیراعظم کی سوچ ہے، اسی سوچ کے تحت 27 پناہ گاہیں اور گاڑیاں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے پلوں کے نیچے پڑے ہوتے تھے اب انہیں 3 وقت کا کھانا پینا دستیاب ہوتا ہے، سندھ میں 7 پناہ گاہیں اور 7 گاڑیاں ہیں، 5 لاکھ لوگ اس سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ صحت کارڈ پورے ملک میں دیا جارہا ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت لوگوں کو قرضے بھی دیئے جارہے ہیں، ایس ایم ایز کے تحت لوگوں کو چھوٹے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کا مشن مدینے کے رہاست کا تھا مستحق لوگوں کو معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ 10 لاکھ روپے کی مفت طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک پہلے کبھی کسی نے ایسا نہیں سوچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں