مغرب کو انتباہ

ہماری پابندیاں بہت تکلیف دیں گی، روس کا مغرب کو انتباہ

ماسکو(عکس آن لائن) روس نے مغرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے پابندیاں لگائیں تو مغربی ممالک کو سخت مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ پابندیاں لگانے سے متعلق ہم بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں جو مغربی ممالک میں بہت شدت سے محسوس کی جائیں گی۔

وزارت خارجہ کے شعبہ اقتصادی تعاون کے ڈائریکٹر دمتری بریچی فسکی نے بتایا کہ روس کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں بہت خطرناک ہوگی جو مغربی ممالک کو جھنجھوڑ دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں