ڈونلڈ ٹرمپ

ہماری فوج کو چین سے آنے والے ایک غیر مرئی دشمن کا سامنا ہے،ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج کو چین سے آئے ایک غیر مرئی دشمن کا سامنا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر چین پر الزام لگایا کہ بیجنگ کرونا وبا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہاہے۔

امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج گریجویشن کی تقریب میں کہا کہ کوئی بھی فوج امریکی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

امن برقرار رکھنے میں امریکی فوج دنیا کی سب سے بڑی قوت ہے۔صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکی اداروں کا استحکام ان کے ملک کی برتری کا راز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں