شہباز شریف

ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے،چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا،انشاءاللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔

پیر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی اور وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔حافظ حفیظ الرحمن نے کہا چلاس میں وزیرِ اعظم کی عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں،ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی.

حافظ حفیظ الرحمن ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر حافط حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین. پیش کیا ۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے،چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا،انشاءاللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں